مشہور شاعر سید محمد محسن کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ نے ایک معراج نامہ لکھا جو قصیدہ لامیہ کے نام سے موسوم ہے۔۔ اور جو اردو زبان کے معراج ناموں میں ایک بلند مقام رکھتا ہے، وہ قصیدہ لیے سیدی اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے پاس آ گئے، کہ ان کو سناتا ہوں۔ ظہر کا وقت تھا، سیدی اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ کو بتایا کہ میں کس غرض سے آپ کے پاس آیا ہوں، سیدی اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ، عصر کی نماز کے بعد آپ کا قصیدہ سنتے ہیں۔آپ نے اسی دوران ظہر سے عصر کی قلیل مدت میں 67 اشعار کا یہ قصیدہ معراجیہ لکھ لیا۔عصر کی نماز کے بعد میرے محبوب سیدی اعلٰی حضرت رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ پہلے میرا قصیدہ سن لو اور اپنا قصیدہ سنایا، جس کو سن کر سید محسن کاکوروی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنا قصیدہ سنانے سے انکار کر دیا۔


*?یوں محسوس ہوتا ہے میرے محبوب کی بارگاہ میں الفاظ دست بستہ حاضر ہوتے تھے کہ آپ مجھے قبول فرما لے مجھے قبول فرما لے شاعری کے اعلی ترین کلاموں میں سے ایک کلام قصیدہ معراجیہ جو اتنی کم مدت میں لکھا گیا اور اپنے آپ میں ایک شان رکھتا ہے??*


*✍? گدائے رضا نور علی عطاری رضوی*


0
254