سرکار ایک نہایت بری خبر ہے ۔۔ابھی ابھی سماجی طائر یعنی انسٹا چول گرام نے بتایا ہے کہ  یہ رشتہ نہیں ہو سکتا ۔ 

تیرے منہ سر پیر ہر جگہ خاک اور مرچیں ، مگر ہوا کیا اور کیوں ؟

ٹیکنیکل فالٹ آ گیا ہے ۔۔۔

ابے کیا مطلب ، کیسا فالٹ ؟

یار بھولے سرکار جی وہ لڑکی نے صرف اپنے ہاتھ کی تصویر بھیجی ہے اور کہا ہے کہ اسی کو دیکھ کر اندازہ لگا کر فیصلہ کر لیں ۔

ہیں ؟ یہ کیا بات ہوئی ؟ مذاق تو نہیں کر رہے ؟پی تو  نہیں لی وسکی رم وغیرہ ؟

 توبہ توبہ ایک پیگ بھی اگر لگایا ہو تو آپ کنوارے مریں اور آپ کی قبر میں یہ لمبے لمبے کیڑے پڑیں 

لعنت تیری سوچ پر ۔۔۔مریں مرے سارے دشمن بَثہمول۔ تم بھی 

سوری سر مگر آپ کو تو پتا ہے  ایسی باتوں میں کون مذاق کرتا ہے ۔

اش ۔۔۔اش ۔۔۔عشق  ۔۔۔کتنی تنگ نظری ہے کتنا عجیب پاگل پن ہے ۔۔

اب سرکنڈوں میں دے ہی دیا ہے سر تو موصلی یا مصلی یا کسی  بلی کا کیاڈر ،یہ بتاؤ  ہاں پھر کیا جواب دوں محترمہ کو ۔۔۔

یہ تو مشکل ہے بات ، کریں کیا ہم ، ایسا کرو میری انگلی کی تصویر بھیج دو اسے ۔۔۔سمجھ گیے نا کونسی انگلی کی تصویر بھیجو گے وہی درمیانی تیر کمانی والی 

چشم آسمانی ظل سبحانی بلکل سمجھ گیا ۔۔

دھڑ ن تختہ ہو گیا یا ہو گئی عید مبارک ؟

جی ہو گئی ، اچھی طرح سے  جیسے اب ہے حالت کبھی ایسی تو نہ تھی ۔


0
63