تقطیع
اصلاح
اشاعت
منتخب
مضامین
بلاگ
رجسٹر
داخلہ
29 جولائی 2020
غزل
خواجہ حیدر علی آتش
حسرتِ جلوہِ دیدار لئے پھرتی ہے
پیشِ روزن پسِ دیوار لئے پھرتی ہے
مالِ مفلس مجھے سمجھا ہے جنوں نے شاید
وحشتِ دل سرِ بازار لئے پھرتی ہے
کعبہ و دیر میں وہ خانہ بر انداز کہاں
گردشِ کافر و دیں دار لئے پھرتی ہے
حسرتِ جلوہِ دیدار لئے پھرتی ہے
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن
3
1610
29 جولائی 2020
غزل
خواجہ حیدر علی آتش
دہَن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے
کلام آتے ہیں درمیاں کیسے کیسے
زمینِ چَمَن گل کھلاتی ہے کیا کیا
بدلتا ہے رنگ آسماں کیسے کیسے
نہ گورِ سکندر، نہ ہے قبرِ دارا
مٹے نامیوں کے نشاں کیسے کیسے
دہَن پر ہیں ان کے گماں کیسے کیسے
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن
2
5890
معلومات