حسرتِ جلوہِ دیدار لئے پھرتی ہے |
پیشِ روزن پسِ دیوار لئے پھرتی ہے |
مالِ مفلس مجھے سمجھا ہے جنوں نے شاید |
وحشتِ دل سرِ بازار لئے پھرتی ہے |
کعبہ و دیر میں وہ خانہ بر انداز کہاں |
گردشِ کافر و دیں دار لئے پھرتی ہے |
کسی صورت سے نہیں جاں کو قرار اے آتش |
تپشِ دل مجھے ناچار لئے پھرتی ہے |
بحر
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
||
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
||
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
||
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات