Circle Image

سید تحسینؔ حیدر شاہ بخاری النقوی

@Syed_Tehseen_Haider

زمانے کو یہ کیا ہوئے جا رہا ہے
یہ سوئے اجل ہی چلے جا رہا ہے
جدا کر چکا دین و دنیا کو زاہد
یہ نادان اب کیا کیے جا رہا ہے؟
یہ بھی دورِ حاضر کا اک کھیل ہے کیا؟
فسادِ زمن ہی بڑھے جا رہا ہے

8
زمانہ ایسا بھی آئے گا کہ یہ شیخ بھی بادہ خوار ہوگا
کبھی تو زاہد کا بھی تعلق ہمارے سے استوار ہوگا
وطن مرا ہو چکا ہے آلودہ نفرتوں اور عداوتوں سے
جو خاتمہ کر دے ان کا ایسے ہی پیار سے اب تو پیار ہوگا

3