Circle Image

محمد قیس

@MubammadQais

اس جہانِ غیر میں پانے کو کیا سوچا ہے

گرد اٹھتی جا رہی ہے
آنکھ بھی دھندلا رہی ہے
اس کی بھی تشریح تو کر
ریت دریا کھا رہی ہے
میں نے جس چڑیا کو پالا
مجھ سے کیوں گھبرا رہی ہے

0
7
ملحد ہوا ہے کوئی محبت سے اس طرح
جیسے کبھی وہ اسکا پجاری ہی نہیں تھا

0
7
گھنگھرو کب تک بولیں گے؟
پائل کب تک کھنکے گی؟
زلفیں کب لہرائیں گی
چوڑی کب تک چھنکے گی؟
کھن کھن تیری محو کرے
دنیا کب تک بھٹکے گی؟

0
7
یہ کیسا دور آیا ہے
کے آوازیں تو گونجی ہیں
مگر الفاظ ہیں خالی
نہ باتوں میں صداقت ہے
نہ رشتوں میں رفاقت ہے
حیا بھی اب نہیں باقی

0
8
میں اپنی کہانی کا خود ہوں مصنف
مری اس کہانی کے کردار دو ہیں
کئی باب اس کے میں لکھ بھی چکا ہوں
کئی اس کے اوراق پھاڑے ہیں میں نے
کئی بار اس میں قلم بھی ہے توڑا
کئی اس کے منظر سنوارے ہیں میں نے

0
6
اُترا نہیں ہے کوئی تنہا اس دھرتی پر
یعنی اک دن تیری اور میری جوڑی ہو گی

0
9
اوپر جو دیکھتا ہوں بکھرے ہوئے ہیں تارے
اک چاند تھا جو میرا, مجھ کو نظر نا آیا
قاصد کو میں نے بھیجا احوال لائے تیرے
اب شام ڈھل رہی ہے، وہ بھی خبر نا لایا
چِلّا رہا ہوں کب سے سنتا نہیں ہے کوئی
کیوں سر کے بل گیا ہے، اُس نے جسے بلایا

0
8
جب سے لٹا ہے میرا گھر بار دوستو
کوئی بچا نہیں ہے غمخوار دوستو
قاضی جو ناچ دیکھے وہ پارسا ہوا
!ناچے جو گر طوائف بدکار دوستو
مجھ کو ہے مارنا تو الفاظ ہیں بہت
یوں ڈھونڈتے پھرو گے تلوار دوستو

0
10