Circle Image

Imran Ataai

@@imranataai

حشر سے پہلے ہی محشر رونما ہو جائے گا
آدمی سے آدمی کا فاصلہ ہو جائے گا
ظالموں کا ظلم بھی اک دن فنا ہو جائے گا
اہلِ حق کا جب سیاسی دبدبہ ہو جائے گا
حسن کی فطرت میں شامل بے وفائی ہی رہی
ایک دن محبوب میرا بے وفا ہو جائے گا

101
غموں کے عہد میں کوئی تو ہم سے بات کرے
نظر ملائے ذرا اور التفات کرے
لبِ خموش سے کیا کچھ بیاں نہیں ہوتا
میں چاہتا ہوں تو آنکھوں سے دل کی بات کرے
مرے وجود میں شامل جو تیری ذات ہوئی
یہ دنیا کیسے الگ تیری میری ذات کرے

0
116