حشر سے پہلے ہی محشر رونما ہو جائے گا |
آدمی سے آدمی کا فاصلہ ہو جائے گا |
ظالموں کا ظلم بھی اک دن فنا ہو جائے گا |
اہلِ حق کا جب سیاسی دبدبہ ہو جائے گا |
حسن کی فطرت میں شامل بے وفائی ہی رہی |
ایک دن محبوب میرا بے وفا ہو جائے گا |
یہ سخن کی منزلیں در اصل میں شمشیر ہیں |
دھیرے دھیرے چلتا جا تو تجربہ ہو جائے گا |
فکر کو بالیدگی دے علم کی بنیاد پر |
دیکھنا پھر اے سخنور تو بڑا ہو جائے گا |
میں نظر انداز کرنے پر اتر آؤں اگر |
دیکھتے ہی دیکھتے تو بھی خفا ہو جائے گا |
جو ہنر استاد کو ہے، اے عطائی ایک دن |
رب کی رحمت سے تجھے بھی وہ عطا ہو جائے گا |
معلومات