رہا گر کوئی تا قیامت سلامت |
پھر اک روز مرنا ہے حضرت سلامت |
جگر کو مرے عشقِ خوں نابہ مشرب |
لکھے ہے 'خداوندِ نعمت سلامت' |
علیَ اللّرغمِ دشمن، شہیدِ وفا ہوں |
مبارک مبارک سلامت سلامت |
نہیں گر سر و برگِ ادراک معنی |
تماشائے نیرنگ صورت سلامت |
بحر
متقارب مثمن سالم
فَعُولن فَعُولن فَعُولن فَعُولن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات