وفا جفا کی طلب گار ہوتی آئی ہے |
ازل کے دن سے یہ اے یار ہوتی آئی ہے |
جوابِ جنّتِ بزمِ نشاطِ جاناں ہے |
مری نگاہ جو خوں بار ہوتی آئی ہے |
نموئے جوشِ جنوں وحشیو! مبارک باد |
بہار ہدیۂ انظار ہوتی آئی ہے |
دل و دماغِ وفا پیشگاں کی خیر نہیں |
جگر سے آہِ شرر بار ہوتی آئی ہے |
بحر
مجتث مثمن مخبون محذوف مسکن
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فِعْلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات