شمارِ سبحہ،" مرغوبِ بتِ مشکل" پسند آیا |
تماشائے بہ یک کف بُردنِ صد دل، پسند آیا |
بہ فیضِ بے دلی، نومیدیِ جاوید آساں ہے |
کشائش کو ہمارا عقدہِ مشکل پسند آیا |
ہوائے سیرِ گل، آئینہِ بے مہریِ قاتل |
کہ اندازِ بخوں غلطیدنِ بسمل پسند آیا |
بحر
ہزج مثمن سالم
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات