مُژدہ ، اے ذَوقِ اسیری ! کہ نظر آتا ہے |
دامِ خالی ، قفَسِ مُرغِ گِرفتار کے پاس |
جگرِ تشنۂ آزار ، تسلی نہ ہوا |
جُوئے خُوں ہم نے بہائی بُنِ ہر خار کے پاس |
مُند گئیں کھولتے ہی کھولتے آنکھیں ہَے ہَے! |
خُوب وقت آئے تم اِس عاشقِ بیمار کے پاس |
مَیں بھی رُک رُک کے نہ مرتا ، جو زباں کے بدلے |
دشنہ اِک تیز سا ہوتا مِرے غمخوار کے پاس |
دَہَنِ شیر میں جا بیٹھیے ، لیکن اے دل |
نہ کھڑے ہو جیے خُوبانِ دل آزار کے پاس |
دیکھ کر تجھ کو ، چمن بسکہ نُمو کرتا ہے |
خُود بخود پہنچے ہے گُل گوشۂ دستار کے پاس |
مر گیا پھوڑ کے سر غالبِؔ وحشی ، ہَے ہَے ! |
بیٹھنا اُس کا وہ ، آ کر ، تری دیوار کے پاس |
بحر
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
||
رمل مثمن سالم مخبون محذوف
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلن |
||
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فاعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
||
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع
فَعِلاتن فَعِلاتن فَعِلاتن فِعْلن |
اشعار کی تقطیع
تقطیع دکھائیں
معلومات