بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
عالم میں درخشاں مرا آقاﷺ نورِ قندیل ہے |
جو انکی زباں سے ادا وہ بھی نورِ قندیل ہے |
تم کو ہے خبر کیوں ثنا گو میں بزم کے روبرو |
میری روح میں عشقِ طہٰﷺ کی تنویرِ تشکیل ہے |
باغِ گل سے قوسِ قُزَح سے تیرا ہے رخ دل نشیں |
اس جا ہر نکھارِ جہاں تیری حُسنِ تفصیل ہے |
تجھکو مل گئیں کنجیاں سب آفاق کی محتشمﷺ |
دنیا کے خزائن تری ہی اب دستِ تحویل ہے |
اندازہ کرو گے رضؔی ان کی شان کا تم کیا |
جن کا بیتِ خادم بریں ہی سردار جبریل ہے |
معلومات