بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
حبیبِ خدا ہے تو تو سب سے جمیل ہے |
تُو شہکارِ اللّٰہ تو خدا کا خلیل ہے |
ذرا غور کر خلقت محمد ﷺ اے بندے تو |
بدن بے مثل ایسا شمائل دلیل ہے |
وہ کیسا ہو ٹھاٹ و باٹ سے اس جہان میں |
عدو جو ترا عقبیٰ ہمیشہ ذلیل ہے |
ذرا گھوم کے دیکھو یہ اقوامِ کائنات |
کہیں نہ تمہیں پاؤ گے آقاﷺ اَصِیْل ہے |
خدا نے بہت پاکیزہ تجھ کو خلق کیا |
اَزَل سے لے کر تیری جو ارفع قبیل ہے |
خدا کی بڑی اعلیٰ نوازش ہے یہ رضؔی |
زماں میں ابھی تک تو ثنائے خلیل ہے |
معلومات