ذرا مجھ کو بتا؟ |
یار میرے دلبر |
ذرا مجھ کو بتا؟ |
تو مل کے آیا ہے اُسے |
ذرا مجھ کو بتا؟ |
کیا ابھی بھی اس کی مُسکان سے |
پھول جھڑتے ہیں |
تتلیاں کیا ابھی بھی |
اس کو چُھونے آتی ہیں |
کیا ابھی بھی جُگنو اسے |
دیکھ کے جلتے ہیں |
کیا ابھی بھی ہوا چُھو کے اسے |
ہر سُو معطر کرتی ہے |
قوسِ قزح |
کیا رنگ اس سے لیتی ہے |
کیا ابھی بھی چاند اس کو |
دیکھ کے آئیں بھرتا ہے |
چاندنی کیا؟ |
اس سے ابھی بھی باتیں کرتی ہے |
کیا وہ جب زلف لہرائے |
محسوس ابھی بھی شام ہوتی ہے |
کیا ابھی بھی اس کے کنگن کی کھنک |
کانو میں رس گھولتی ہے |
کیا اس کے پائل کی چھن چھن |
دل کی ابھی بھی دھڑکن روکتی ہے |
کیا لوگ ابھی بھی |
حیرت سے اس کو دیکھتے ہیں |
یار میرے چل بتا دے مجھے |
میرے تجسس کو یارا |
دے اس کی خبر کا کنارا |
دے اس کی خبر کا کنارا |
معلومات