| سنو اے اہلِ سُنّت! شانِ زہراؓ میں بیاں سن لو |
| وہی زہراؓ کہ ہیں عصمت، وہی عرفاں، نشاں سن لو |
| نبی کی بیٹیوں میں سب سے اعلیٰ، سب سے برتر ہیں |
| صفا، تقویٰ، حیا، عفّت کی زندہ ترجماں سن لو |
| صحابہ سے تھیں راضی، اور صحابہ ان سے راضی تھے |
| یہی تاریخ کہتی ہے، یہی دینِ مُبین سن لو |
| نبیؐ کے گھر کی زینت، اور نبیؐ کی جان زہراؓ ہیں |
| نبیؐ نے جن کو بخشا شان کا اعلیٰ نشاں، سن لو |
| میر محترم |
معلومات