| باہری دَر ، دروں بھی ہوتا ہے |
| یوں بھی ہوتا ہے یوں بھی ہوتا ہے |
| عشق ہوتا ہے ہوش مندی بھی |
| عشق اکثر جنوں بھی ہوتا ہے |
| حسن گرچہ ہے اک تجلی پر |
| حسن یارو فسوں بھی ہوتاہے |
| وہ سمجھتے ہیں یہ جو مفلس ہیں |
| ان کے جسموں میں خوں بھی ہوتا ہے |
| غم جو دیتے ہیں غمگساروں کو |
| حال ان کا زبوں بھی ہوتا ہے |
| میں ادھورا ہوں اس کے بن لیکن |
| وہ تو میرے بدوں بھی ہوتا ہے |
| ہے انا کا جو آسماں افضل |
| کہیں جا کر نگوں بھی ہوتا ہے |
معلومات