عشق ہو دنیا والوں سے کیا عشق تو جوگی قلندر ہے |
اس کو چھوڑنے والا مفلس جو اپنائے سکندر ہے |
تجھ پر دل کو ہارنا تیرے حسن کا سب پر حق ٹھہرا |
چہرہ من موہن ہے پیارے من بھی تیرا سندر ہے |
دنیا کی الجھن سے اس کا لینا دینا ہے ہی نہیں |
تیری آنکھوں میں مستغرق دل تو مست قلندر ہے |
نقالوں کی نقلی دنیا میں ہیں سارے نقلی لوگ |
تیری اصلی دنیا پیارے تیرے دل کے اندر ہے |
آنکھوں کے طوفان کا پہلے ہی بھونچال سا برپا ہے |
غم کے مدوجذر سے سہما دل کا گہرا سمندر ہے |
جو ہوگا دیکھا جائے گا کہنے والے کہتے ہیں |
لب میں سکت کہنے کی نہیں ہے آنکھوں میں جو منظر ہے |
معلومات