دِل نورِ ہُدیٰ کے نام
_____________
نعتِ مصطفیٰ
______________
کلام ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی
:::::::::::::::::::::::::::::::
دِل نورِ ہُدیٰ کے نام
اس رازِ خُدا کے نام
ہر شوق اٹھے دِل میں
اک پاک اَدا کے نام
سب دُھول ہَٹادے جو
اُس خاص ہَوا کے نام
سَب نیند اُڑا دے جو
پُر سوز نَوا کے نام
سب دَرْد مٹا دے جو
اس دَرْد زُدا کے نام
جو شاد کرے بیمار
اس زُود شِفا کے نام
ہر دید کروں قربان
ہر آنکھ لِقا کے نام
منسوب ہوا اس کا
لا چار بَنا کے نام
سب چھوڑ گَدائی کر
پھر مال گَدا کے نام
سب نام کہاں لے گا
بس جھوم پِیَا کے نام
جو طُور جَلا اک بار
وہ طُور حِرا کے نام
جب غار بنی پر نور
اس ایک ضِیا کے نام
ہر نور وہاں صدقے
اس نور فَضا کے نام
جو طُور بنا دے دل
اس طُور نُمَا کے نام
جو طَور سکھا دے سب
اس راہنُما کے نام
غمخوار بنا جب وہ
آلام فَنا کے نام
مخمور کرے وہ کاش
اک بار بُلا کے نام
اُس دَر سے پِھرا جو بھی
برباد ہَٹا کے نام
اَس دَر پہ مِٹا جو بھی
سرشار لگا کے نام
چل کام بَنا اپنا
ان کا تُو سُنا کے نام
مَحْشَر میں کہاں گھومے
چل پار بَتا کے نام
سب پاپ مٹا لے تو
رضْوِی یوں دکھا کے نام
از ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی

0
90