الہٰی مجھے علم و حکمت عطا کر |
بصیرت بصارت سعادت عطا کر |
نہیں ہے مجھے کوئی شکوہ شکایت |
میرے دل تو اپنی چاہت عطاکر |
ہمیشہ رہوں میں ترے ذکر میں گم |
عبادت کی لذت حلاوت عطا کر |
مجھے حج و عمرہ کی توفیق دے دے |
مجھے بھی تو ایسی سعادت عطا کر |
مجھے خانۂ کعبہ سے الفت بہت ہے |
مجھے بھی تو اس کی زیارت عطا کر |
مبارکؔ کی خواہش ہے دیکھے مدینہ |
اسے بھی تو ایسی سعادت عطا کر |
معلومات