درد دل کا اب میری آنکھوں میں دکھتا ہے
لاکھ میں چھپاؤں لیکن کہاں یہ چھپتا ہے!
اب تلاش نسخہ اک شخص بھولنے کا ہے
چین جس کے بن اب مجھ کو کہیں نہ ملتا ہے
لاکھ گڑگڑاؤ یا واسطے خدا کے دو
سوچ چھوڑنے کی جو لے کہاں وہ رکتا ہے!
جیتی انا تب ہی ہے ، نہ ہو محبت جب
ہو اگر محبت انساں ضرور جھکتا ہے
کون ہے پرایا اور کون کون ہے اپنا
جب گھڑی ہو مشکل کی تب پتہ یہ لگتا ہے
شہریار طاہر کھکھہ

50