حال دل جب کہیں بیاں ہو تا ہے
درد ہر لفظ سے عیاں ہو تا ہے
چاند کو دیکھا تو تم آے نظر
اب تو ہر شے پہ یہ گماں ہو تا ہے
اشک آنکھوں سے بہتا ہے لیکن
جانے کیا دل سے بھی رواں ہو تا ہے
شام ہو تے ہی تم یا د آ تے ہو
رات بھر مو ت کا سماں ہو تا ہے
درد دل ہے اور ہیں ہم قاسم
کون جانے وہ اب کہاں ہو تا ہے

8