| زندگی ہے اور مِری تنہائی ہے |
| قید نے اور کتنی عمر پائی ہے |
| تیری عنایت کی نظر نے صنم |
| برسوں مجھے ہی سزا دلوائی ہے |
| بےبسی میں سعی ہی کرتا رہا |
| کیا تُو نے تقدیر یہ لکھوائی ہے! |
| میرے گزرتے جُنوں کی تَو بَتا |
| تیرے یہاں کوئی پذیرائی ہے؟ |
| ایسے بڑے امتحاں میں ہوں ظفؔر |
| جس میں نَکامی سدا رُسوائی ہے |
معلومات