| خاک اوڑھے چین سے پھر ہم بھی سوئے ایک دن |
| ہجر میں دم گھٹ رہا تھا پر نہ روئے ایک دن |
| جب یہاں ہم سر پھروں کو گل میسر نہ ہوئے |
| آپ ہی راہوں میں اپنی خار بوئے ایک دن |
| ہم ہوئے تائب خدا کی خاص رحمت یہ بھی ہے |
| سب گنہ یک مشت ہی پھر ہم نے دھوئے ایک دن |
| کوئی ملنے کو بھی آئے تو ہمیں نہ پائے گا |
| خود کو بھی ہم نہ ملے ہیں جب ہیں کھوئے ایک دن |
معلومات