مرے حسین کا کونین میں جواب نہیں
حسین جیسے ہیں ویسا کوئی جناب نہیں
غم حسین میں رونے کا عابدو سن لو
ثواب اتنا ہے جس کا کوئی حساب نہیں
قضا و قدر کا مضمون یاں پہ جچتا نہیں
بجز حسین کے ایثار کا نصاب نہیں
حسین پاک کے پہلو میں دیکھ کر اصغر
کہا فرشتوں نے ایسا کوئی گلاب نہیں
بھلے وہ سامنے شبیر کے نہیں آیا
رہا یزید کے منہ پر کوئی نقاب نہیں
یہ کہہ کےچھوڑ دیا حرملہ کو اصغر نے
رضائے حق پہ مجھے کوئی اضطراب نہیں
حسن حسین فقط دو جہاں کے شہزادے
جہاں میں دوسرا لقمان بوتراب نہیں

0
5