:::::::::::::::::::::::::::::::::
خُدا کی شان کے مَظْہَر مُصْطَفٰی ہیں
,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,,
صلی اللہ علیہ وسلم
))))))))))))))))))))))))))))
خُدا کی شان کے مَظْہَر مُصْطَفٰی ہیں
خُدا کے نائبِ اکبر مُصْطَفٰی ہیں
خُدا کی خَلْق میں ان کے نور کا فیض
جہاں کا اَصْل میں جوہر مُصْطَفٰی ہیں
کہاں آئے اِحاطے میں شان ان کی
گمان و وہم سے برتر مُصْطَفٰی ہیں
ملے اکبر، وسیلہ جب نام ان کا
ہمیشہ اوسطِ اصغر مُصْطَفٰی ہیں
طہورا ارضِ خاکی میلاد والی
یقیناً طاہِرَ و اَطْہَر مُصْطَفٰی ہیں
ارے رضْوی قیامت کو شاد رہنا
ترے تو شافِعِ محشر مُصْطَفٰی ہیں
(((((((((((((((((((((
از ابو الحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی
لہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہہا

0
111