عرشِ بریں پہ آپ کی یہ شان دیکھئے |
رب کا درود اُن پہ ہے ہر آن دیکھئے |
ستر ہزار روز فرشتوں کی حاضری |
جبریل در کے ہیں یہاں دربان دیکھئے |
دنیا میں پل صراط پہ محشر میں ہر جگہ |
سرکار نے کیا ہے کیا احسان دیکھئے |
جز نعتِ مصطفیٰ کے تو حُسنِ عمل نہیں |
آقا کا مجھ پہ کتنا ہے احسان دیکھئے |
نعتِ نبی جو حشر میں تولا عمل کے ساتھ |
نیکی کا پلڑا جھک گیا میزان دیکھئے |
سارے شجر حجر ہی کیا کنکر گواہی دیں |
" اللہ کے حبیب ہیں یہ شان دیکھئے " |
یاسین ہے کہا کہیں والشمس و القمر |
نعتِ نبی ہے سارا ہی قرآن دیکھئے |
عرشِ بریں پہ دید کی خاطر بلا لیا |
اللہ کے ہیں آپ ہی مہمان دیکھئے |
کعبہ ادب سے جھک گیا بُت سارے گر پڑے |
میلادِ مصطفیٰ کی ہے کیا شان دیکھئے |
واللیل والضحی سے یہ ظاہر ہوا سخی |
نورِ نبی کا ہر سُو ہے فیضان دیکھئے |
معلومات