بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
اللہ کا ہے ایسا کرم کے میلاد ہر سال ہے |
جب عالم میں دیکھوں تری آقاﷺ اوج میں آل ہے |
ساری کائناتِ خدا میں تجھ کو ملی منزلت |
اب کے حال و ماضی میں تیرا دن رات اقبال ہے |
جب سے تو ہوا جلوہ گر آقاﷺ اس جہاں میں مبیں |
اکمل تو مرا محتشم تیری ذات اِجْلَاْل ہے |
تیری زلف کے پیچ و خم پھر اوپر جمالِ بریں |
ہو جائے فدا ہر کوئی ایسی صوتِ تمثال ہے |
تیرے ہی رُخِ بے مثل کو ایسا خدا کیا ضیا |
ہر کوئی نظر سے رضؔی بولا خوب جمال ہے |
معلومات