گردِ مہ دستِ انجم میں رخشاں ہلال |
بدر کی دفعِ ظلمت پہ لاکھوں سلام |
شورِ تکبیر سے تھرتھراتی زمیں |
جنبشِ جیشِ نصرت پہ لاکھوں سلام |
نعرہائے دلیراں سے بن گونجتے |
غرّشِ کوسِ جرات پہ لاکھوں سلام |
وہ چقا چاق خنجر سے آتی صدا |
مصطفیٰ تیری صولت پہ لاکھوں سلام |
ان کے آگے وہ حمزہ کی جانبازیاں |
شیرِ غُرَّانِ سطوت پہ لاکھوں سلام |
بدر میں کیسے بدری صحابہ ڈٹے |
اس عجب استقامت پہ لاکھوں سلام |
تھے عمر اور علی حمزہ بوبکر بھی |
شیروں کی ایسی طلعت پہ لاکھوں سلام |
خدمتِ بنتِ احمد کی عثمان نے |
ان کے اجرِ بے شرکت پہ لاکھوں سلام |
اور ملائک بھی اترے مدد کو وہاں |
ربِّ اعلی کی نصرت پہ لاکھوں سلام |
کافروں کی بتائی جگہ مرنے کی |
مصطفیٰ کی بصیرت پہ لاکھوں سلام |
بدر میں لاشے ان کے پھٹے پھولے تھے |
يومِ کسرِ ضلالت پہ لاکھوں سلام |
جھنڈا لہرا گیا دنیا میں دین کا |
بدر کی اس کرامت پہ لاکھوں سلام |
ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی |
معلومات