واہ حسیناؑ
شاہ حسیناؑ
تیـــرا کنبہ
آہ حسیناؑ
سوگ میں لپٹا
کعبہ حسیناؑ
تو ہی دین
پناہ حسیناؑ
تو بابے کا
چہرہ حسیناؑ
عَرْشِ عُلیٰ کا
زینہ حسیناؑ
سارے جہاں ہیں
صدقہ حسیناؑ
تیرا کھاتے ہیں
لقمہ حسیناؑ
ختم یزید کا
قصہ حسیناؑ
رائج حشر تک
سکہ حسیناؑ
میرے سینے کا
تمغہ حسیناؑ
ماتم ہے میرا
ورثہ حسیناؑ
تیری خانقاہ کو
سجدہ حسیناؑ
سیفؔ پہ کر اب
نگاہ حسیناؑ

0
15