| یہ خوش نصیب گھڑی ہو عطا ضرور مجھے |
| ہو اذن حاضری در پر مرے حضور مجھے |
| قلندری سے زمانے کو زیر کر ڈالوں |
| تمہارا عشق کرے اتنا با شعور مجھے |
| اس عمر میں مری تحنیک ہو عقیقہ ہو |
| چبا کے دینا لعاب دہن کھجور مجھے |
| یہ دھڑکنیں بھی تمہاری ہی اک امانت ہیں |
| تمہارا جلوہ دکھاتا ہے دل کا نور مجھے |
| وہی قصور مری زندگی کی خوبی ہو |
| کچھ اس ادا سے بتاؤ مرا قصور مجھے |
معلومات