دل نے شعلے پالے ہیں
اور گل بدن ہے تو
انجمن میں میں تنہا
تنہا انجمن ہے تو
میری فکر سے آزاد
کس میں اب مگن ہے تو
دل کی اک خلش ہے اور
من کی اک چبھن ہے تو
تجھ کو ہے مری عادت
کتنا بدچلن ہے تو
میں تری خوشی سے خوش
مجھ پہ خندہ زن ہے تو
دل کا تو نگہباں ہے
عشق غالباً ہے تو

0
8