بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
نظر جس جا اُٹھے میری تری رحمت نظر آئے |
جہانوں کے خداﷻ یکتا تری قدرت نظر آئے |
جہاں پر ہو ثناء تیری اسی جا پر یکایک ہی |
تری رحمت تری عظمت تری برکت نظر آئے |
ہواؤں کےتلاطم سے سمندر کے تلاطم سے |
غضب برپا جہاں پر ہو تری قوت نظر آئے |
مدادِ کائنات و ہست پرکھوں غور سے جونہی |
خداﷻ خالق مجھے ہر پل تری شوکت نظر آئے |
بنایا ہے تو نے اپنے محمدﷺ کا علو ارفع |
انہیں کی شان و شوکت پر تری رفعت نظر آئے |
معلومات