بہاریں خزائیں وہ گرمی وہ سردی |
وہ دھوپ اور چھاؤں وہ سورج وہ چندا |
وہ لہریں وہ موجیں وہ دریا وہ ساگر |
وہ صحرا وہ پربت ہوائیں گھٹائیں |
وہ پھول اور شبنم وہ بارش وہ آندھی |
وہ رنگین راتیں چمکتے وہ دن من |
وہ آنکھیں وہ کاجل وہ کالے سے بادل |
وہ ہنسنا وہ رونا وہ بانہوں میں ہونا |
میں کیسے بھلا دوں یہ سارے کے سارے |
جنہیں سوچ رکھا تھا میں نے تمہارے |
معلومات