بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
عالمین کا آقا ﷺجو حسین ہے سب سے |
نا کوئی مثل ان کا جو ذہین ہے سب سے |
سارے عالمِ فانی میں حکومتِ مالک |
ہے جہان میں ارفع جو متین ہے سب سے |
اللّٰہ نے خودی نورِ بالا سے بنایا ان کو |
میرا نور آقا ﷺہے جو مُبین ہے سب سے |
تم جہاں کو دیکھو اور ذاتِ مصطفیٰ ﷺپرکھو |
بے مثال سندر ہے جو فطین ہے سب سے |
ہم نے تو رضؔی ان کا داماں تھام کر پایا |
اپنی زندگی میں زر جو امین ہے سب سے |
معلومات