شبِ معراج میں جانا نبی کا
بتاتا ہے جو ہے رتبہ نبی کا
ہے رتبہ کس قدر اعلیٰ نبی کا
ہے عرشِ حق پہ نقشِ پانبی کا
شبِ معراج قربِ خاص میں بھی
سوال امت کی خاطر تھا نبی کا
فلک سے ہر ملک بولا خوشی سے
" مبارک مو منو آ نا نبی کا "
بنی آدم پہ ہے احسان کتنا
بشر کے روپ میں آنا نبی کا
خدا کا دلبر و محبوب ہوگا
ہوا جو شخص دیوانہ نبی کا
کلام اللہ اور سرکار کے لب
ہے پیارا رب کو فرمانا نبی کا
مبارک ہو مبارک ہو سبھی کو
ربیعُ النور میں آنا نبی کا
مئے عرفان پیتے ہیں سخی ہم
ملا قسمت سے میخانہ نبی کا

0
151