اگر انجمن میں جگہ نہیں سر رہ گزر بھی نہ لا مجھے |
ترے دل میں گر نہ سما سکوں تو یوں خاک میں نہ ملا مجھے |
ہیں انھیں بھی مجھ سےشکایتیں ہیں اسےبھی تھوڑی کدورتیں |
نہ بتوں کی مجھ پہ عنایتیں نہ ہی دیکھتا ہے خدا مجھے |
مرا فائدہ نہ رہا اگر میں اگر یہاں پہ بے سود ہوں |
سو غبار ہوں تو اڑا مجھے یا چراغ ہوں تو بجھا مجھے |
کہیں میں ہی رہ سے بھٹک گیا یا نظر زمانے کی لگ گئی |
سو لہذٰا دل میں بسا مجھے سو نظر میں اپنی چھپا مجھے |
مرا عشق ہے جو عروج پر مری بات بھی جو ہے معتبر |
کوئی دوستوں کی ہے بد دعا یا رقیب کی ہے دعا مجھے |
مرا اعتراف ہے ان سے بھی مجھے اعتبار ہے ان پہ بھی |
رہ و رسم اور جو بڑھ گئی نظر آیا نقش وفا مجھے |
نہ ہی تاج و تخت نہ مال و زر نہ تو منزلیں نہ ہی دشت و در |
توٗ ہی چاہیے تھا توٗ مل گیا سو اب اور چاہیے کیا مجھے |
معلومات