بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
اس کائناتی حسن میں میرا حِسیںﷺ مقبول ہے |
شرق و غرب میں ہے بریں میرا مبیںﷺ مقبول ہے |
دعویٰ محبّت جو مرا ہی بس نہیں اے مجتبیٰﷺ |
سارا جہاں تیری محبّت میں خودی مقتُول ہے |
مالک بنائی اور مالک جانتا رفعت تری |
آفاق کے اب روبرو تیرا عُلُو مجہُول ہے |
تم رحمتِ اللہ مرے آقاﷺ تمہیں مظہر سدا |
جو تجھکو چھوڑے ہے اسی کی سنگیں اپنی بھُول ہے |
مَقبُولِیَت کی حد کو ہے جاتا امر وہ اے رضؔی |
جو ظاہر و باطن میں آقاﷺ سے ہوا منقول ہو |
معلومات