اس بتولِ جگر پارہِ مصطفیٰ
حجلہ آرائے عِفَّت پہ لاکھوں سلام
جس کا آنچل نہ دیکھا مہ و مہر نے
اس ردائے نزاہت پہ لاکھوں سلام
سَیِّدَہ زاہرہ طَیِّبَہ طاہرہ
جانِ احمد کی راحت پہ لاکھوں سلام
نورِ تطہیر سے جن کی پاکی عیاں
ایسی خاتونِ جنّت پہ لاکھوں سلام
جس کی آمد پہ ہوں مصطفیٰ خود کھڑے
ایسی اعلیٰ عنایت پہ لاکھوں سلام
بھوکی رہ کر کھلائیں غریبوں کو جو
اس کی شانِ سخاوت پہ لاکھوں سلام
جس کے شوہر ہیں حضرت علی مرتضیٰ
ایسے جوڑے کی قسمت پہ لاکھوں سلام
جس کے بیٹے ہیں حضرت حسن اور حسین
ایسی کانِ سیادت پہ لاکھوں سلام
جس کی آمد پہ سب کی نگاہیں جھکیں
روزِ محشر وجاہت پہ لاکھوں سلام
جن کی صورت ہے آئینہِ مصطفیٰ
ایسی نورانی صورت پہ لاکھوں سلام
جن کی سيرت میں ہے سیرتِ مصطفیٰ
ایسی پاکیزہ سیرت پہ لاکھوں سلام
ابو الحسنین محمد فضل رسول رضوی کراچی

0
6
239
جناب ابو الحسنین محمد فضل رسول رضوی سے آپ ہی مراد ہیں۔۔
یعنی یہ آپ کی تخلیق ہے۔۔؟

0
جی ناچیز کی ہی کاوش ہے
اللہ تعالیٰ قبول فرمائے آمین

0
آمین ماشاءاللہ ❣️

0
شکریہ جناب

مجھے جناب کہہ کر شرمندہ نہ کریں محترم!
ماشاءاللہ واقع قابلِ ستائش ہے آپ کا کلام کیوں اعلی حضرت احمد رضا رح کے کلام کو انہیں کے انداز اور معیار کے عین مطابق آگے بڑھانا کوئی معمولی بات نہیں!
سوائے چند ایک اشعار بہت اچھا کہا کلام ۔۔ ماشاءاللہ ❣️

دعاؤں کی درخواست