| شمعِ توحید جلاتے ہوئے مر جاتے ہیں |
| دین کا ڈنکا بجاتے ہوئے مر جاتے ہیں |
| شوق سے جان دیے دیتے ہیں ہم دیں کے لئے |
| دشمنِ دین مٹاٹے ہوئے مر جاتے ہیں |
| عاشقِ ذاتِ خدا ہیں نبی کے نوکر ہیں |
| غم سبھی ہنس کے اٹھاٹے ہوئے مر جاتے ہیں |
| دل سے نکلی ہیں جو باتیں وہ اثر رکھتی ہیں |
| رب کا فرمان سناتے ہوئے مر جاتے ہیں |
| فضلِ ربی سے ٹھکانہ ہے جناں میں اپنا |
| ساتھ لبیک کے جاتے ہوئے مر جاتے ہیں |
| سب غموں سے تو غمِ خیرِ بشر افضل ہے |
| آؤ ماجد وہ اٹھاٹے ہوئے مر جاتے ہیں |
معلومات