سلام بہ حضور سیدہ ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا
کلام :ابوالحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی
عائشہ عالمہ مفتیہ بِالْیَقِیْں
ان کی شانِ فقاہت پہ لاکھوں سلام
خود خدا نے کی ان کی طہارت بیاں
اس نصیبِ براءت پہ لاکھوں سلام
مصطفیٰ کی رفیقہ بنیں تا حیات
اس ہمیشہ رفاقت پہ لاکھوں سلام
ہاں نبی کو بھی تصویر بھیجے خدا
ان کی نورانی صورت پہ لاکھوں سلام
کھولتی مشکلیں تھیں صحابہ کی وہ
ان کی اعلیٰ ذہانت پہ لاکھوں سلام
بنتِ صدیق کی عظمتیں بےشمار
ان کی ہر شانِ رفعت پہ لاکھوں سلام
ابوالحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی

0
126