نذرانہ عقیدت
بحضور جگرگوشہ محدث اعظم پاکستان قاضی ابوالفیض محمد فضل رسول حیدر رضوی
قدس سرہ العزیز
کلام: ابوالحسنین محمد فضل رسول رضوی ، کراچی
سر تا پا کرم و وفا مرشدی فضلِ رسول
کرتے ہیں سب پر عطا مرشدی فضلِ رسول
اس نے نہ موڑا کبھی ہاتھ کسی خستہ کا
دیتے ہیں دُرْ بے بہا مرشدی فضلِ رسول
ڈھونڈیں گے اہلِ زماں اپنے نگر میں انہیں
پائیں گے نا یہ سخا مرشدی فضلِ رسول
مفتیِ اعظم نے دی اپنی خلافت انہیں
پھر بھی کہا میں گدا مرشدی فضلِ رسول
دل میں تھا ان کے درود ، لب پہ بھی ان کے درود
کیسا تھا سفرِ قضا مرشدی فضلِ رسول
ہوگئے ہیں رضوی وہ دہر میں ہم سے جدا
رہتے ہیں دل میں سدا مرشدی فضلِ رسول
کلام :ابوالحسنین محمد فضلِ رسول رضوی، کراچی

0
211