بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
پیارے دِل سے پکاروں آقاﷺ |
سب تجھی پر نثاروں آقاﷺ |
تیرے اک اک کلام کو میں |
اپنے دل میں اُتاروں آقا ﷺ |
رُوز و شب تیرے عشق ہی میں |
میں تو خُود کو نکھاروں آقاﷺ |
دل کو آئے مزا اُسی دم |
میں جوں تجھ کو پکاروں آقا ﷺ |
کر کرم تو سدا رضی پر |
تا کہ خود کو سنواروں آقا ﷺ |
معلومات