| ”غزل” |
| یہ قول یہ فعل اور یہ تضادات کیا ہے؟ |
| یہ لب، یہ دل اور یہ جذبات کیا ہے؟ |
| ہر شخص یہاں اپنے مفادوں کا پُجاری |
| یہ ضد، یہ انا اور یہ مفادات کیا ہے؟ |
| لمحوں میں بدل جاتے ہیں انسان کے انداز |
| یہ وقت یہ دور اور یہ اوقات کیا ہے؟ |
| ہر بات میں مخفی ہے سیاست کی خوشبو |
| یہ قوم یہ حال اور یہ صدمات کیا ہے! |
| جو ظلم کو تسلیم کرے اور چپ سا ہوں |
| یہ صبر، یہ خوف اور یہ سجدات کیا ہے؟ |
| حق بات کہوں تو سبھی دشمن بن جائیں |
| یہ جبر یہ ڈر اور یہ لمحات کیا ہے؟ |
| تقدیر کے ہاتھوں میں کھلونا ہے انسان |
| یہ چاہ ، یہ خواب اور یہ خیالات کیا ہے؟ |
| ہر شخص یہاں چہرہ بدل لیتا ہے روز |
| یہ دھوکہ، یہ چال اور یہ ملاقات کیا ہے؟ |
| جو دل میں ہے، وہ زباں پر کیوں نہیں آتا؟ |
| یہ جھوٹ، یہ سچ اور یہ حکایات کیا ہے؟ |
| میں کیسے زمانے کو ترجیح دوں، سالار؟ |
| یہ دن یہ رات اور یہ اوقات کیا ہے؟ |
| شاعر: اباسین سالار شینواری |
معلومات