ہر اک سو رنگ و بو ہے کہکشاں ہے
وہ میرا چاہنے والا کہاں ہے
یہ ہے طوفاں سے پہلے کی خموشی
یہ آگ اٹھنے سے پہلے کا دھواں ہے
غزل کی لب کشائی نامکمل
محبت کی الگ ہی داستاں ہے
ترے دم سے ہے جاری پیش قدمی
اگرچہ سر پہ اک کوہِ گراں ہے
کسی دن مضطرب ہو کر کہے گا
وہ میرا چاہنے والا کہاں ہے

0
3