1. دلکش و دلچسپ اور مشکل طلب
تیرے جیسی ہو بہو ہے زندگی
2. حسن کے دستِ حنائی کا ہے رنگ
عشق کی رگ کا لہو ہے زندگی
3. ہے دھڑکتے دل کی ہی دلکش صدا
نامکمل آرزو ہے زندگی
4. زندگی کی مختلف تعبیریں ہیں
اور میں کہتا ہوں تو ہے زندگی
5. مردہ دل کے روبرو بس موت ہے
زندہ دل میں کو بکو ہے زندگی
6. تجھ کو میں نے زندگی میں رکھ دیا
اور مانا خوب رو ہے زندگی
7. ایک صورت جب تلک ہے کس لیے
بے کس و بے آبرو ہے زندگی
8. تو گلِ رعنا ہے دل کے باغ کا
اس لیے تو رنگ و بو ہے زندگی
9. تیرے چشم و لب ابھی لبریز ہیں
تو چھلکتا سا سبو ہے زندگی
10. شامیانہ زلفوں اور پلکوں کا ہے
ورنہ کتنی گرم لو ہے زندگی
11. اس سے ملوانا ترا لطف و کرم
ورنہ تجھ پر آخ تھو ہے زندگی
12. اپنی نظروں میں ہی مرتا ہے تو خیر
دیکھ ورنہ چار سو ہے زندگی
13. اک نمائش کا تماشا ہے جہاں
تیری آنکھوں کی نمو ہے زندگی
14. عشق کی بازی میں کیا فتح و شکست
تو لہذا سرخرو ہے زندگی
15. خود سے وابستہ رکھا سود و زیاں
آپ اپنی جنگجو ہے زندگی
16. ظاہراً مدمقابل میں ہے اور
ورنہ کس سے دوبدو ہے زندگی

0
4