بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد
بخشش عطا کر عزت عطا کر
فضل و کرم میں برکت عطا کر
اللہ ﷻ گزارش یہ عاجزانہ
آساں ذرائع دولت عطا کر
تیری گَرِفت و قہرِ الہی
طالب پناہ و راحت عطا کر
ساری مجھے بھی ربﷻ زندگانی
شیخی سے بچنا عادت عطا کر
ایسا کرم کر اے مالک و ربﷻ
افراط و دائم نعمت عطا کر
دُنیا میں جب تک زندہ رہوں ربﷻ
اپنی تو ذاتِ قُربَت عطا کر
ایماں سلامت پر خاتمہ ربﷻ
فردوس بالا جنّت عطا کر
بخشش طلب ہے ماں باپ کی ربﷻ
اُن کو غریقِ رحمت عطا کر
جن سے محمدﷺ لی تجھ سے مَامَن
اُن سے رضؔی کو فُرقُت عطا کر
نوٹ ( رضی کو ) قائم مقام ، اجتماعی ( ہمیں بھی ) تنہا ( مجھے بھی ) پڑھ سکتے ہیں
تیسرے شعر میں اجتماعی طور پر پڑھیں تو ( مجھے کی جگہ ہمیں ) پڑھ سکتے ہیں

0
2
119
آمین

0
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد

0