اٹھو نوجوانو______ قیادت کریں ہم
یہ امت کی ہر دم__ حفاظت کریں ہم
یہاں ظلم ______دیکھو پنپنے لگا ہے
کہ اس کو مٹانے کی حرکت کریں ہم
یہاں مارے کاٹے کیوں ہم جا رہے ہیں
یہ کس ظلم کی ہم__ سزا پا رہے ہیں
ہیں اعمال گندے_____ ہمارے خدا یا
مگر تیری یارب___ مدد چاہ رہے ہیں
یہ دنیا میں مشکل___ ہے انسان ہونا
ہاں انسان سے__ بڑھ کر مسلمان ہونا
خدا کی زمیں میں__ یہ کیا ہو رہا ہے
بڑا معتبر ہے_________کہ حیوان ہونا
سبق آج امت _____یہ بھولی ہوئی ہے
یہی خوابِ غفلت میں سوئی ہوئی ہے
مدد کیسےآئے______ے بتا اۓ مسلماں
شریعت سے اپنی__ جو دوری ہوئی ہے
صحابہ کے قصے __'ذرا پڑھ کے دیکھو
شہادت کے جذبے__ ذرا پڑھ کے دیکھو
وہ شوقینِ جنت تھے __سب کر دکھایا
وہ سچے تھے کتنے_ ذرا پڑھ کے دکھو
وہ تیّار رہتے تھے______ راہِ خدا میں
وہ سب کچھ لٹاتے تھے_ راہِ خدا میں
کیا بیوہ بیوی یہ___ بچوں کو چھوڑا
وہ سب کچھ مٹاتے تھے راہِ خدا میں
کہ عمریں ہماری ___گناہوں میں گزری
بچی زندگی پھر __خطاؤں میں گزری
صفات ِ صحابہ سے____ ہم خالی ٹہرے
ہاں نقشِ قدم اوروں غیروں میں گزری
غلط کام اخلاق _________اقوال بگڑے
دکھاوا رہا________ صرف اعمال بگڑے
نہ ہو ظلم ہم پر______ تو کیوں کر بتاؤ
کہ چہرے طریقے و______ اشکال بگڑے
تعلق مع اللہ سے________ رکھنا پڑے گا
ہمیں در پہ اللہ کے ______جھکنا پڑے گا
سبھی حاجتیں ہوں گی____ پوری ہماری
محمد کی سنت پہ________ چلنا پڑے گا
جماعت سے ملنا_______ ہے جڑنا ضروری
عمل ہے یہ مؤمن_______ کو کرنا ضروری
جہاں میں نمایاں____ مگر ہم ہی ہوں گے
اثر پہلے ایماں پے _________ڈٹنا ضروری
اثر کرناٹکی

0
74