پھیکے پڑ جائیں نظارے ہم کو کیا |
آسماں ہوں بے ستارے ہم کو کیا |
ہم تماشائی تماشا دیکھ لیں |
کوئی جیتے کوئی ہارے ہم کو کیا |
قافلہ لٹنے کا غم ہم کو نہیں |
رہنما ہیں آپ سارے ہم کو کیا؟ |
جب کسی بھی طور ہو پائے نہ ایک |
اب کسی کے سنگ گزارے ہم کو کیا |
منزلِ مقصود جب ہے ہی نہیں |
راستہ جس کو پکارے ہم کو کیا |
سب سہاروں نے اگر چھوڑا بھی ساتھ |
ہم نہیں ہیں بے سہارے ہم کو کیا |
ہم نے تو اب اوڑھ لی ہے بے حسی |
پھٹ پڑیں بھی درد سارے ہم کو کیا |
معلومات