بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم |
صلوا علی الحبیب ※ صلی اللّٰہ تعالیٰ علی محمد |
اے شہنشاۂ زماں تم پر کھربوں سلام |
تو رسولوں میں ذی شاں تم پر کھربوں سلام |
نہیں کوئی کبھی آیا تجھ سا اے حسین |
یہ تری مصطفے شاں تم پر کھربوں سلام |
ترے ہی نوری سبب حرکت میں ہے جہان |
جہاں کی مصطفے جاں تم پر کھربوں سلام |
جو تو نے فرماں دیا وہ ہے آخریں حد |
ہے فصاحت تو بیاں تم پر کھربوں سلام |
تو نے اللہ کی زیارت جھپکی نہ نگاہ |
تو گیا ہے لا مکاں تم پر کھربوں سلام |
میں فدا تم پہ کروں اپنی جان و متاع |
تو ہے شاہد یہ جہاں تم پر کھربوں سلام |
ترے ہی خاص کرم سے اے مصطفے نور |
جہاں نے پائی اماں تم پر کھربوں سلام |
ترے در آج حبیبِ اللہ یہ سلام |
رضؔی کی بولے زباں تم پر کھربوں سلام |
معلومات